28 جنوری 2014 - 20:30
شام کے نائب وزیر خارجہ: سعودی عرب دہشتگردی کا حامی

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ سعودی عرب، شام اور لبنان میں دہشتگردی کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔

ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں شام کے خلاف ہم آہنگی کیلئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اور اس ملک کے خفیہ ادارے کے سربراہ بندر بن سلطان کے مقبوضہ قلسطین کے خفیہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، شام اور لبنان میں مسلح دہشتگرد گروہوں کی براہ راست حمایت کررہا ہے اور اس بات کا اعتراف، خود دہشتگردوں نے بھی کیا ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ دمشق، شام کو نابود کرنے کیلئے سعودی عرب کی تمام کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنے ہر طرح کے ذرائع استعمال کریگا۔ انھوں نے امریکہ پر بھی شام میں دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگایا اور کہا کہ جنیوا ٹو مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو اس کے ذمہ دار، شام کے حکومت مخالفین اور ان کے تمام حامی ہوں گے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے تمام عرب و مغربی ملکوں کو خبردار کیا اور کہا کہ شام کے مستقبل کے صدر کا فیصلہ، صرف شامی عوام ہی انتخابات میں اپنے ووٹوں کے ذریعے کرسکتے ہیں۔

.......

/169